منگل, جون 6, 2023
Google search engine
ہومتازہ ترینبھارتی ڈیزائن...

بھارتی ڈیزائنرز نے عرفی جاوید کیلئے کپڑے ڈیزائن کرنے کی وجہ بتادی


عرفی جاوید، فوٹو انسٹاگرام 

مشہور بھارتی ڈیزائنرز ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے اداکارہ عرفی جاوید کے لیے کپڑے ڈیزائن کرنے کی وجہ بتادی۔

عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہنے والی عرفی جاوید کے ساتھ حال ہی میں بھارتی ڈیزائنرز ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے اپنے پراجیکٹ کے لیے اشتراک کیا ہے۔

بھارتی ڈیزائنرز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عرفی جاوید کے ساتھ کام کرنے کی وجہ بھی بتائی ہے۔

اُنہوں نے اپنی ایک انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ہم نے عرفی جاوید کے ساتھ یہ ثابت کرنے کے لیے کام کیا کہ جیسی وہ ہمیں بظاہر نظر آتی ہیں ان کے اندر اس سے بھی زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہم نے یہ اشتراک عرفی جاوید کی ہمت کو تسلیم کرنے کے لیے کیا ہے‘۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اداکارہ کرینہ کپور خان بھی عرفی جاوید کی تعریف کرتے ہوئے کہہ چکی ہیں کہ میں عرفی جاوید کی طرح با ہمت نہیں ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ انتہائی بہادر اور ہمت والی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ بالکل ویسا ہی کرتی ہیں جیسا وہ کرنا چاہتی ہیں اور یہی فیشن کا مطلب ہے، مجھے ان کا اعتماد پسند ہے۔





Source link

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات