تازہ ترینکھیل

آخری میچ میں بھی شکست، میزبان قطر کا فیفا ورلڈکپ میں سفر اختتام پذیر

فوٹو: سوشل میڈیا

فیفا ورلڈکپ 2022 میں میزبان ملک قطر کو اپنے آخری گروپ میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ ہی اس کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ 

البیت اسٹیڈیم میں گروپ اے کے اس آخری میچ میں میزبان قطر کو نیدرلینڈز نے 0-2 سے شکست دی۔ 

نیدرلینڈز نے اپنی جیت کی بنیاد 26ویں منٹ میں رکھی جب کوڈی گیکپو نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ 

میچ کا پہلا ہاف اسی گول کے ساتھ نیدرلینڈز کی 0-1 کی برتری پر ہوا جبکہ دوسرے ہاف کے آغاز کے 4 منٹ بعد ہی نیدرلینڈز نے اپنی برتری کو مزید بڑھا لیا۔ 

اس مرتبہ ڈچ ٹیم کی جانب سے گول اسکورر فرینکی ڈی جونگ رہے، جنہوں نے 49ویں منٹ میں شاندار گول کرکے اپنی ٹیم 0-2 کی کامیابی دلوائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

خیال رہے کہ ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد قطر پہلے ہی راؤنڈ آف 16 کی دوڑ سے باہر ہوگیا تھا۔ 




Source link

Related Articles

Back to top button