شوبز

سارہ علی خان نے والدین کو رونے پر کیوں مجبور کیا؟


نوجوان بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم ’اترنگی رے‘ کی وجہ سے اپنے والدین سیف علی خان اور امریتا سنگھ کو رلادیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم اترنگی رے میں سارہ علی خان دھنوش کے مقابل اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جبکہ اس میں اکشے کمار بھی چھوٹا کردار نبھارہے ہیں۔ 

فلم پر والدین کا ردِعمل بتاتے ہوئے سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ والدین نے مجھے کہا کہ آپ کی اداکاری نے ہمیں رلادیا ہے۔

اپنے انٹرویو کے دوران سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ میری والدہ مجھے لےکر ہمیشہ جذباتی رہی ہیں اور رہیں گی جبکہ میرے والد ایک بہت ہی مضبوط اعصاب کے مالک اور نفیس انسان ہیں، لیکن میں جانتی ہوں کہ میں نے دونوں کو رلادیا ہے۔ 

سارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کامیابی کا احساس کرنا بھی عجیب سا محسوس ہورہا ہے کہ آپ کے والدین آپ پر فخر کرتے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی ابراہیم علی خان بھی ان کی کامیابی پر خوش ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ مجھے تم پر فخر ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سب دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہورہی ہے۔




Source link

Related Articles

Back to top button