کھیل

شعیب ملک کے بیان ’میں تم سے پیار نہیں کرتا‘ پر ثانیہ مرزا نے کیا کہا؟


بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے بیان ’میں تم سے پیار نہیں کرتا‘ پر اپنا ردعمل دے دیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کھیل اور امور خانہ داری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں وہ اپنی زندگی اور فیملی کے حوالے سے بھی مختلف پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو کہتے ہیں کہ ’میں تم سے پیار نہیں کرتا’، جس پر جواب دیتے ہوئے ثانیہ مرزا گانا گاتی نظر آتی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو جواب دینے کے لیے جس گانے کا انتخاب کیا وہ کافی مشہور گانا ہے، جس کے بول ہیں ’اس میں تیرا گھاٹا، میرا کچھ نہیں جاتا‘۔

بھارتی ٹینس اسٹار کی اس پوسٹ کو شیئر کرنے کے چند گھنٹوں میں دو لاکھ کے قریب لوگ پسند کرچکے ہیں۔

ثانیہ مرزا کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔




Source link

Related Articles

Back to top button