تازہ ترینپاکستان

پشاور میں پولیس SHO کا علاقے میں مسائل شریعت کے مطابق حل کرنے کا اعلان

پشاور میں تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او نے علاقے میں مسائل شریعت کے مطابق حل کرنے کا اعلان کردیا۔

تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او کی تھانے میں معززین علاقہ سے خطاب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اہلکار عبدالعلی کہہ رہے ہیں کہ جو مسئلہ تھانے آئے گا وہ شریعت کے مطابق حل کیا جائے گا۔

ایس ایچ او عبدالعلی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شادی بیاہ کی تقریبات میں خواجہ سرا یا رقاصہ نہیں بلائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شادی کی تقاریب میں آتش بازی اور فائرنگ پر مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر چھوڑوں گا نہیں۔

عبدالعلی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو میری ہے اور میں نے کوئی بات غلط نہیں کی۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button