تازہ ترینشوبز

اسماعیل تارا کی اداکاری کے ذہنوں پر انمٹ نقوش ہیں: وزیرِ اعظم


وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ناظرین کے ذہنوں پر اسماعیل تارا کی اداکاری کے ان مٹ نقوش ہیں۔

جاری کیے گئے بیان میں اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا کے انتقال پر وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مرحوم اسماعیل تارا کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مرحوم اسماعیل تارا مزاحیہ اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے، اسماعیل تارا نے مزاح کو آرٹ کی ایک صنف کے طور پر مقبول کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروگرام ففٹی ففٹی میں اسماعیل تارا کی اداکاری یادگار رہے گی، اسماعیل تارا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

نامور فنکار اسماعیل تارا گزشتہ روز 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

اہلِ خانہ کے مطابق لیجنڈری اداکار 3 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

اسماعیل تارا کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی سمیت اہلِ خانہ، شوبز شخصیات اور دیگر افراد نے شرکت کی۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button