منگل, جون 6, 2023
Google search engine
ہومتازہ ترینپانچواں ون ڈے...

پانچواں ون ڈے: پاکستان شاہینز نے زمبابوے سلیکٹ کو 177 رنز سے ہرادیا



پاکستان شاہینز نے زمبابوے سلیکٹ کو سیریز کے پانچویں ون ڈے میں 177 رنز سے شکست دی۔ 6 میچز کی سیریز میں زمبابوے سلیکٹ کو 2-3 کی برتری حاصل ہے۔

زمبابوے میں جاری سیریز کے پانچویں ایک روزہ میچ میں شاہینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔ عمر یوسف 89، عمران بٹ 64 حسیب اللّٰہ خان نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں زمبابوے سلیکٹ 32ویں اوور میں 137 پر ڈھیر ہوگئی۔ کلاییو منڈانڈے 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔

شاہنواز دہانی اور قاسم اکرم نے 3، 3 جبکہ مہران ممتاز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔





Source link

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات