تازہ ترینکاروبار

پی ایس ایکس میں کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 23 پوائنٹس کا اضافہ


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 23 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 42 ہزار 903 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 154 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جو رواں سال ایک کاروباری دن میں کا سب سے چھوٹا ٹریڈنگ بینڈ ہے۔

انڈیکس نے آج مسلسل تیسرے روز 43 ہزار سے اوپر کاروبار کیا۔

حصص بازار میں آج 15 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 86 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار کے اختتام پر 19 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 851 ارب روپے ہے۔ 




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button