تازہ ترینشوبز

عالیہ بھٹ بیٹی کو میڈیا سے دور کیوں رکھنا چاہتی ہیں؟

 عالیہ بھٹ، فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ  کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچے کی زندگی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتیں۔

عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش سے کچھ دنوں قبل ایک انٹرویو میں اپنے بچے کی پرائیویسی کے بارے میں بات کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ’میں عوام کی نظروں میں رہتے ہوئے بچے کی پرورش کے بارے میں تھوڑی فکر مند ہوں اور اس حوالے سے  میں اپنے شوہر، اپنی فیملی اور دوستوں کے  ساتھ بھی بات کرتی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے کی زندگی میں کسی قسم کی مداخلت ہو‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’میں نے اپنے لیے خود اداکاری کے شعبے کا انتخاب کیا مگر ممکن ہے کہ میرا بچہ جب بڑا ہو جائے تو وہ اپنے لیے اس راستے کا انتخاب نہ کرنا چاہے، اس لیے میں اپنے بچے کے لیے اس حوالے سے تھوڑی حساس ہوں‘۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی رواں برس اپریل میں شادی ہوئی تھی اور 6 نومبر کو اس جوڑے نے اپنی پہلی اولاد کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button