تازہ ترینشوبز

جیو انٹرٹینمنٹ کے کونسے ڈرامے لکس اسٹائل ایوارڈز 2022ء میں نامزد ہوئے؟

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ نے سال 2022ء کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سال ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ میں جیو انٹرٹینمنٹ کے دو سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ڈراموں ’خدا اور محبت‘ اور ’فتور‘نے دو کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

ہاشم ندیم کے تحریر کردہ جیو کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کےتیسرے سیزن میں اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقراء عزیز نے مرکزی کردار ادا کیا۔

 ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کا پہلا سیزن2011ء میں نشر کیا گیا تھا، جسے کہانی میں روحانی اور رومانوی عنصر کی ایک ساتھ موجودگی اور اداکاروں کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔

اس کے علاوہ گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ڈرامے کے ٹائٹل سانگ نے بھی کافی مقبولیت حاصل کی۔

دوسری جانب، لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزدگیاں حاصل کرنے والے جیو کے ڈرامہ سیریل’فتور‘ میں فیصل قریشی، وہاج علی، حبا بخاری اور سعدیہ حسن حیات اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔ 

اس ڈرامے کی کہانی میں تمام کردار ماضی کے کچھ واقعات کے ذریعے ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے نظر آئے ۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button