بین الاقوامیتازہ ترین

ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین سے ایک اہم سوال پوچھ لیا

ایلون مسک، فائل فوٹو 

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین سے ایک اہم سوال پوچھ لیا ہے۔

 ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز معطل شدہ اکاؤنٹس کی دوبارہ بحالی سے متعلق صارفین کی رائے پوچھی ہے۔

اُنہوں نے سوال پوچھا کہ’کیا ٹوئٹر کو معطل شدہ اکاؤنٹس کے لیے عام معافی کی پیشکش کرنی چاہیئے، بشرطیکہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی نہ کی ہو یا کسی زبردست دھوکا دہی میں ملوث نہ ہوں؟‘

ایلون مسک کی جانب سے شیئر کیے گئے اس پول پر 26 لاکھ سے زائد لوگ اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں۔

اس پول کا اختتام ہونے میں ابھی 11 گھنٹے باقی ہیں اور اس وقت تک تمام ٹوئٹر صارفین اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل ایلون مسک نے اسی طرح سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے بھی ٹوئٹرصارفین کی رائے پوچھی تھی۔

اس پول پر 51.8 فیصد لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کی حمایت میں جبکہ 48.2 فیصد لوگوں نے مخالفت میں ووٹ دیا۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button