تازہ ترینکاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 42 ہزار 880 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

کاروباری دن میں انڈیکس 250 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 43 ہزار 40 اور کم ترین سطح 42 ہزار 790 رہی۔

حصص بازار میں آج 13 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 14 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 831 ارب روپے ہے۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button