تازہ ترینویڈیوز

سوشل میڈیا پر 4 سالہ بچے کی دھواں دار بیٹنگ کے چرچے

اسکرین گریب

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک کمسن بچے کی دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو زیرِ گردش ہے۔

سندھ کے شہر گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے اس 4 سالہ بچے کی ویڈیو نے کرکٹ شائقین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین اس بچے کی بیٹنگ دیکھ کر ناصرف عش عش کرنے پر مجبور نظر آ رہے ہیں بلکہ یہ ویڈیو دن بہ دن مزید وائرل بھی ہوتی جا رہی ہے۔

بلے بازی کے ٹیلنٹ سے  مالامال اس بچے کو صوبائی وزیر برائے اطلاعات سندھ، شرجیل انعام میمن نے بھی سراہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس بچے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے اس بچے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ماشااللّٰہ، ضلع گھوٹکی سندھ سے تعلق رکھنے والا 4 سالہ کرکٹر‘۔




Source link

Related Articles

Back to top button