تازہ ترینپاکستان

پی ٹی آئی، پرویز الہٰی پنجاب میں کھیل کھیل رہے ہیں، رانا مشہود

فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پرویز الہٰی مل کر پنجاب میں کھیل کھیل رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا مشہود نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پرویز الہٰی عمران خان کے گوگے اور گوگی بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پوچھتے ہیں یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، یہ عوام کی خدمت میں روڑے اٹکاتے رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اگلے چند دن میں نیا گورنر پنجاب اور صوبائی کابینہ حلف اٹھالیں گے، ہم اتحادیوں سے مل کر پنجاب کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے آٹے، چینی اور گھی کی قیمتیں کم کر کے دکھائیں۔




Source link

Related Articles

Back to top button