
ہم اسمبلی جائیں گے، جو روک سکتا ہے روک کر دکھائے: عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تمام ارکان کی اسمبلی ہے، ہم اسمبلی جائیں گے، جو روک سکتا ہے روک کر دکھائے، اگر آپ کو اتنا خوف ہے، ارکان کو اسمبلی میں جانے نہیں دینا تو اجلاس بلایا کیوں تھا۔