تازہ ترینپاکستان

سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے گھر پر چھاپہ، پولیس کیخلاف مقدمے کی درخواست

فوٹو: فائل

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے گھر پر پولیس چھاپے کے  معاملے پر مقدمے کی درخواست جمع کروادی گئی ہے۔

سیکریٹری اسمبلی کے رشتہ دار نے اندراج مقدمہ کی درخواست سی سی پی او کو جمع کروادی، جس میں کہا گیا کہ پولیس چھاپے کے دوران الماری توڑ کر 21 لاکھ 50 ہزار روپے، 27 تولے زیورات لے گئی۔

متن میں کہا گیا کہ پولیس 2 قیمتی موبائل فون بھی لے گئی جن کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ صبح پونے 4 بجے پولیس نے چھاپا مارا، جس میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پولیس نے ملازمین کو یرغمال بنا کر ہراساں کیا۔




Source link

Related Articles

Back to top button