منگل, جون 6, 2023
Google search engine
ہومبین الاقوامیمقبوضہ کشمیر ...

مقبوضہ کشمیر میں جی20 اجلاس: مودی کو ہزیمت کا سامنا، کئی ممالک کے عدم شرکت کا امکان



عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس  کروانے پر مودی حکومت کو ہزیمت کا سامنا ہے۔ 

بھارتی اخبار کے مطابق ترکیہ، سعودی عرب اور  مصر کے بھی جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔ 

بھارتی اخبار نے مزید بتایا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور مصر نے ابھی تک سری نگر اجلاس کےلیے رجسٹریشن نہیں کروائی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے چین متنازع علاقے میں جی 20 اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کرچکا ہے۔ 

بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ سری نگر میں کل سے جی 20 ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے خلاف کل کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مکمل ہڑتال ہوگی۔ 





Source link

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات