تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل فائنل: لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا فائنل مقابلہ آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی ٹرافی اٹھانے کے لیے دونوں طرف سے بہترین ٹیمیں میدان میں اتاری گئیں۔ 

ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خان، رائیلی روسو، کیرون پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹریل اور احسان اللہ شامل ہیں۔ 

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں آنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، طاہر بیگ، عبداللّٰہ شفیق، سیم بلنگز، احسان حفیظ بھٹی، سکندر رضا، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان پر مشتمل ہے۔




Source link

Related Articles

Back to top button