تازہ ترینپاکستان

پولیس نے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کو پتھراؤ سے بچایا

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو بڑے رہنماؤں کو پتھراؤ سے بچالیا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے سینیٹر شبلی فراز اور فرخ حبیب کو پتھراؤ سے محفوظ رکھا اور انہیں شیلڈز کا کور فراہم کیا۔

آج عمران خان کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس جانے کی کوشش کی۔

پارٹی چیئرمین کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں پولیس کے مقابل بھی آئے اور پتھراؤ کیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے اس دوران کئی گاڑیوں کے شیشے توڑے، درجن کے قریب موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی۔




Source link

Related Articles

Back to top button