تازہ ترینکاروبار

ڈالر مزید مہنگا ہونے لگا

—فائل فوٹو

امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی جاری ہے۔

آج کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 467 پر آ گیا۔

گزشتہ ر وز 100 انڈیکس 41 ہزار 694 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔




Source link

Related Articles

Back to top button