منگل, جون 6, 2023
Google search engine
ہومویڈیوزخاتون نے ساڑھ...

خاتون نے ساڑھی کی خاطر بچے کی جان کو خطرے میں ڈال دیا


 اِن دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے جسے دیکھ کر لوگ خاتون کی لاپرواہی پر حیران پریشان ہیں۔


یہ واقعہ بھارت کے شہر فرید آباد میں پیش آیا جہاں دسویں منزل پر مقیم ایک خاتون کی ساڑھی نویں منزل کے گھر کی بالکونی میں جاگری تھی، چونکہ یہ گھر کافی عرصے سے بند تھا تو خاتون کو اپنی ساڑھی واپس لینے کے لیے ایک خطرناک ترکیب سوجھی۔

خاتون نے انتہائی خطرناک قدم اٹھاتے ہوئے بیڈ شیٹ کے ذریعے اپنے بیٹے کو دسویں منزل سے نویں منزل پر نیچے اتارا اور ساڑھی اٹھوالی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے خاتون کی اس حرکت کو بے وقوفی قرار دیا اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خاتون نے ایک ساڑھی کی خاطر بچے کی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔





Source link

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات