پاکستان

فریال تالپور کی تقریر سن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے، خواجہ اظہار الحسن


متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ فریال تالپور کی تقریر سن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔

کراچی میں مظاہرے سے خطاب میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ فریال تالپور کہتی ہیں، ہم نے کبھی کرپشن نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ تقریر میں فریال تالپور کی کرپشن نہ کرنے سے متعلق باتیں سن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت عام شہری کو بااختیار کرنا نہیں چاہتی، کالا بلدیاتی قانون عوام کی دہلیز پر انصاف نہیں پہنچا سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جابر اور ظالم حکومت ہم پر لسانیت کو ہوا دینے کا الزام لگارہی ہے، کالے بلدیاتی قانون کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔

خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ کہا گیا یہ سب مل کر 1500 بندے نہیں لاسکتے، یہاں عوام ٹیکس کے پیسے کا حساب لینے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جعلی بینک اکاؤنٹ پر مقدمات ختم کرانے نہیں آئے، ہم نے کسی گولے گنڈے والے کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل نہیں کی۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button