کھیل

نیشنل گالف ٹورنامنٹ: تیسرے راؤنڈ پر وحید بلوچ کی برتری برقرار

فوٹو: فائل

نیشنل گالف ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے اختتام پر کراچی کے وحید بلوچ کی برتری برقرار ہے، ایونٹ کا کل آخری راؤنڈ کھیلا جائے گا۔

کراچی گالف کورس پر پروفیشنل گالفر وحید بلوچ سب سے آگے ہیں، کھیل کے تیسرے راؤنڈ پر 96 پروفیشنل گالفرز میں سے 54 گالفر اگلے مرحلے میں پہنچ سکے۔

گزشتہ ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے گالفرز اس ٹورنامنٹ میں مایوس دکھائی دیے۔

دفاعی چیمپئن شبیر اقبال اور حمزہ امین مشترکہ طور پر 8 انڈر پار کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ وحید بلوچ 13 انڈر پار 203 اسکور کے ساتھ لیڈنگ بورڈ پر کنٹرول حاصل کیے ہوئے ہیں۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی بھی ایونٹ کی شان بڑھانے گالف کورس پہنچے۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button