بین الاقوامی

بھارتی MLA کا کنگنا کے گالوں کی طرح ہموار سڑکیں بنانے کا وعدہ

بھارتی ایم ایل اے ڈاکٹر عرفان انصاری نے وعدہ کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار اور ملائم سڑکیں بنائیں گے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی ایم ایل اے ڈاکٹر عرفان انصاری کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں یہ کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ ’جماترا میں 14 عالمی معیار کی سڑکوں کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی۔‘

بھارتی ایم ایل اے نے کہا کہ ’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ سڑکیں فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار ہوں گی۔‘

کانگریس ایم ایل اے ڈاکٹر عرفان انصاری یہ وعدہ کرکے تنازعہ میں آگئے ہیں کہ جھارکھنڈ کے جمتارا کے ان کے حلقے کی سڑکیں اداکار کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار ہوں گی۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل  بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر راجیندرا سنگھ گودھا نے اچھی سڑکیں بنانے کیلئے بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے رخساروں کی مثال دی تھی۔

راجیندرا سنگھ عوام سے خطاب کررہے تھے جس کےدوران عوام نے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ ہمارے علاقے کی سڑکیں جلد از جلد ٹھیک ہونی چاہئیں۔عوام کے اس مطالبے پر بھارتی وزیر نے وہاں موجود محکمہ تعمیرات کے چیف انجینئر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہموار اور ملائم بننی چاہئیں۔

راجستھان کے وزیر کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس بیان کو ’نامناسب‘ قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی تھی۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button