بین الاقوامی

ایران سے ٹرمپ کے قتل کی فرضی ویڈیو جاری


ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ سے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو شائع کی گئی جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈرون حملے میں قتل کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ پر امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی اینیمیٹڈ ویڈیو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی دوسری برسی کے موقع پر جاری کی گئی۔

جنرل قاسم سلیمانی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے دوران امریکی فوج نے بغداد میں ایک ڈرون حملے میں قتل کر دیا تھا۔

خامنہ ای کی ویب سائٹ پر جاری فرضی ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت کی منظر کشی کی گئی ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق امریکی صدر فلوریڈا میں گولف کھیل رہے ہیں اور ان کے ہمراہ سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں یہ پیغام دیا گیا کہ جس کسی نے بھی ایرانی پاسدارانِ انقلاب جنرل قاسم سیلمانی کو قتل کیا اور جس نے اس کا حکم دیا، دونوں کو اس کا حساب دینا پڑے گا اور ان سے بدلہ ضرور لیا جائے گا کیونکہ انتقام ناگزیر ہے۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button