شوبز

عابدہ پروین اور نصیبو لال کی ملاقات سے مداح متاثر

پاکستان کی دو معروف سینئر فنکاروں کی ملاقات کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہے جس سے صارفین بے حد متاثر نظر آ رہے ہیں۔

نامور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں مداح اپنی پسندیدہ گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کو ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

عابدہ پروین اور نصیبو لال کی وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ فنکارائیں ایک دوسرے سے نہایت خلوص، محبت اور انکساری کے ساتھ مل رہی ہیں۔

ایک دوسرے کو بے پناہ محبت سے ملتے اور عزت دیتے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین،  کوک اسٹوڈیو میں بننے والی اس نئی جوڑی کے اس انداز سے بے حد متاثر نظر آ رہے ہیں۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button