بین الاقوامی

بنگلا دیشی خاتون نے پیٹ میں قینچیوں کے ساتھ 20 سال گزار دیے


بنگلہ دیش میں ایک خاتون کو ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث آپریشن کے دوران پیٹ میں رہ جانے والے قینچی کی جوڑی کے ساتھ 20 برس تکلیف میں گزارنا پڑے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 55 سالہ بچینا خاتون کا 2002 میں گال اسٹون نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔

اس مقصد کے لیے خاتون نے اپنی زندگی بھر کی پونجی لگائی جہاں سے ڈسچارج ہوتے وقت اسے ایک نسخہ تھمادیا گیا تھا۔

تاہم اسپتال سے گھر آنے کے چند روز بعد ہی اسے پیٹ میں تکلیف شروع ہوگئی تھی، جس کے بعد وہ اسی کلینک میں دوبارہ گئی اور اپنی کیفیت بتائی۔

تاہم سرجری کے وقت اس کیس کی نگرانی کرنے والے سرجن نے اس کی پریشانی کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نارمل ہے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ٹھیک ہوجائے گا۔

بچینا خاتون کے پیٹ کی تکلیف جب ناقابل برداشت ہوئی تو ایک اور ڈاکٹر کی ہدایت پر اپنے پیٹ کا ایکسرے کروایا جس سے یہ انکشاف ہوا کہ سرجیکل سیزر کی ایک جوڑی اس کے پیٹ میں موجود ہے، جو کہ 20 برس قبل سرجری کے موقع پر اندر رہ گئی تھی۔

ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے قینچی کی جوڑی نکال دی ہے اور اب وہ روبصحت ہے۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button