تازہ ترینکھیل

ویسٹ انڈیز سے مقابلہ، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان 23 مئی کو ہوگا


ویسٹ انڈیزکے خلاف 3 ون ڈے میچز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈولڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان 23 مئی کو ہوگا اور 29 مئی یا یکم جون سے  کیمپ کا آغاز ہو گا۔

ٹیم میں سلیکشن کے بعد انگلینڈ میں کھیلنے والوں کوطلب کیا جائے گا، ابھی انگلینڈ سے کسی کھلاڑی کوطلب نہیں کیا گیا ہے، 13 جون کو نیدرلینڈز اور سری لنکا ٹور کے لئے ٹیموں کا اعلان ہوگا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریز کا پہلا آپشن راولپنڈی وینیو ہی ہے، بیک اپ پلان میں ملتان شامل ہے، لاہور اور کراچی میں پچز تیار ہو رہی ہیں۔

پی سی بی حکام کے مطابق سیاسی صورتحال مستحکم رہتی ہے تو سیریز راولپنڈی میں ہوگی جبکہ ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی بائیو سیکیورببل نہیں ہوگا، کوئی کوویڈ پابندی نہیں ہوگی تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے دورے کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، سری لنکا کے ساتھ ہمارے بڑے مضبوط روابط ہیں، کشیدہ حالات میں ٹورز ہوتے رہے ہیں۔

پی سی بی حکام کے مطابق پاکستان خود انکار نہیں کرے گا، سری لنکا بورڈ نے فیصلہ کرنا ہے، وہ میزبانی سے معذرت کرے گا یا تیسرے ملک میں کھیلنے کا کہے گا تو ہم تسلیم کریں گے۔




Source link

Related Articles

Back to top button