تازہ ترینکھیل

کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا


کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

جویلین تھرو کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے۔ انہوں نے پہلی ہی باری میں ہی 86.81 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔

یہ ارشد ندیم کے کیریئر کی بہترین تھرو تھی، اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔

فائنل میچ میں ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی جبکہ اس دوران بھی پاکستانی ایتھلیٹ 86.81 کی تھرو کے ساتھ سرفہرست رہے۔

ارشد ندیم نے تیسری باری میں اپنا قومی ریکارڈ اور بہتر کرتے ہوئے 88 میٹر کی تھرو کردی۔ یہ جیولن تھرو میں کسی بھی پاکستانی کی سب سے بڑی تھرو تھی۔

چوتھی باری میں ارشد ندیم نے 85.09 میٹر کی تھرو کی لیکن پاکستانی ایتھلیٹ پھر بھی 88 میٹر کی تھرو کے ساتھ سب سے آگے رہے۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی تھرو کی اس کے بعد وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

ارشد ندیم کی 90.18 میٹر تھرو کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس کے ساتھ ہی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے ارشد ندیم کو جویلن تھرو میں تاریخ رقم کرنے اور گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کو آپ پر فخر ہے۔




Source link

Related Articles

Back to top button