ویڈیوز

دُلہن نے مرحوم والد کا پیغام اپنے ڈوپٹے پر لکھوالیا

بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک دُلہن نے اپنی شادی والے دن مرحوم والد کی انوکھے انداز میں یاد تازہ کی جس کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا پر اس وقت ایک سوانیا نامی دُلہن کے خوب چرچے ہو رہے ہیں جس میں سوانیا کو خوبصورت عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے ۔

اس دُلہن کے جوڑے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اِس نے اپنے مرحوم والد کی جانب سے لکھے گئے خط کے اہم اور جذباتی جملوں کو اپنے ڈوپٹے پر کڑھائی کے ذریعے لکھوایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوانیا کے والد بھارتی آرمی کا حصہ تھے جن کی گزشتہ سال کینسر کے سبب موت واقع ہو گئی تھی۔

دُلہن کے والد کی جانب سے یہ جذباتی خط اپنی بیٹی سوانیا کی سالگرہ کے موقع پر 2020ء میں لکھا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کو آنے والی زندگی میں مضبوط رہنے سے متعلق ترغیب دی تھی۔


Source link

Related Articles

Back to top button