تازہ ترینشوبز

ناگا چیتنیا سابقہ اہلیہ سے علیحدگی کے باوجود تعلق جوڑنے پر پریشان


جنوبی بھارت کے تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار ناگا چیتنیا اس بات سے پریشان ہیں کہ سابقہ اہلیہ سمانتھا رتھ پرابھو سے طلاق کے باوجود انہیں سمانتھا سے منسلک کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کی 2017 میں شادی ہوئی تھی اور پھر چار برس ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد گزشتہ سال اکتوبر میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

اس سے قبل سمانتھا رتھ پرابھو نے اپنے ایک بیان میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں نے کافی صلاح و مشورے کے بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم ہمارے درمیان ایک دوسرے کے احترام کا رشتہ قائم ہے۔ 

ناگا چیتنیا نے سمانتھا رتھ پرابھو سے طلاق کے بعد خاموشی برقرار رکھی تاہم اب انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں نے علیحدگی کے بعد اپنے بیانات میں ایک دوسرے کے لیے احترام کا رشتہ برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سمانتھا کی جانب دیکھتا ہوں کہ وہ کیا کررہی ہیں اور میں ان کا بہت زیادہ احترام کرتا ہوں، بس اس کے علاوہ اور کوئی معاملہ نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بعض لوگ اپنے کالم بھرنے کی کوششیں کرتے ہیں اور ہمیں طرح طرح سے اکٹھے جوڑتے ہیں، کئی بار وضاحت کرنے کے بعد اب میں ان چیزوں سے بور ہوگیا ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ناگا چیتنیا نے کہا تھا کہ ہم دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں مگن ہیں، انہوں نے سوبھیتا دولی پالا کے ساتھ اپنی ڈیٹنگ کو بھی افواہ قرار دیا۔ 

واضح رہے کہ ناگا اپنے بالی ووڈ کیریئر کے آغاز سے صرف ایک ہفتے کی دوری پر ہیں، وہ سپر اسٹار عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا میں بھارتی فوج میں عامر کے ساتھی بالا راجو کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ 




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button