بین الاقوامیتازہ ترین

غزہ پر اسرائیلی فوج کا ڈرون حملہ، 2 فلسطینی شہید، 19 زخمی


غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے غزہ شہر میں واقع برج فلسطین نامی عمارت پر میزائل حملہ کیا۔ 

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں تحریک جہاد اسلامی کے  کمانڈر تیسیر الجعبری شہید ہوگئے۔ تحریک جہاد اسلامی نے کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کردی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ڈرون حملے سے پہلے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحدوں پر ہنگامی حالت نافذ کر دی تھی۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button